پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پیکا ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہری قیوم خان کی جانب سے پیکا ترامیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، پارلیمان کو اختیار نہیں کہ بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی کرسکے۔

latest urdu news

درخواست کے مطابق فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لے۔

درخواست گزار نے پیکا ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دینے اور ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter