عمران خان کے سپہ سالار کو بھیجے گئے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانی پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔

latest urdu news

چیئرمین پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ عمران خان نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے اور کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں، ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہے تو ہم خیرمقدم کریں گے۔

فوجی قیادت سے رابطے میں ہونے کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن و عامہ پر تھی، اس کے علاوہ کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط لکھا تھا جب کہ وہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط لکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا ایک پارٹی تک محدود ہونے کا تاثر مسترد کردیا گیا۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter