کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔

کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے، پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی، کینسر کے علاج کیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے، میاں نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہر سٹیج کے ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے لئے کینسر کے علاج کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہے، ریاست اپنا کردار نبھائے گی، منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔

مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چاہتی ہوں عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہو، فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے، عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter