اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

latest urdu news

تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم نومبر میں اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

دوسری جانب رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے، اس عدم استحکام کے باعث ملک رکا ہوا ہے، ملک کو کوئی سسٹم آگے لے جاسکتا ہے تو صرف جمہوریت ہے۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter