کراچی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جلد فضائی سروس شروع ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی ایئر لائن اور بنگلہ دیشی ایئر لائن کی جانب سے روشنیوں کے شہر کراچی سے ڈھاکہ روٹ پر براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دونوں ممالک کی جانب سے آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
بنگلا دیش کی شہری ہوا بازی اور سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالناصر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کی نجی ایئرلائن نے ڈھاکا سے کراچی رو ٹ پر پروازوں کی تجویز دی جسے باقاعدہ منظور کرلیا گیا ہے۔
عبد الناصر خان نے کہا کہ بنگلہ دیشی مریضوں نے بھی علاج معالجے کیلئے پاکستان کا سفر شروع کردیا ہے، جس سے رابطوں میں مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ بنگلا دیش کی ایک نجی ائیر لائن بھی ڈھاکا سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، کراچی سے لندن کے راستے بھی دونوں ملکوں نے کام کرنا ہے۔