پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کے جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

latest urdu news

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کی اجازت کے لیے 29 جنوری کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو درخواست دی گئی، مگر تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت طلب کرتی ہے تو امن و امان کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن جلسہ منعقد نہ کرے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter