شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ کردیا گیا، عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔

latest urdu news

الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ 8 فروری 2024 کے الیکشن کے بعد 6 نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 2024 میں بلوچستان قومی اتحاد، پاکستان عوامی قوت، پاکستان خدمت خلق لیگ، ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور پختونخوا عوامی نیشنل پارٹی شامل ہوئی جب کہ 2025 میں پہلی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹر کرلیا، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینر ہیں اور مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل ہیں۔

دوسری جانب، حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیےایکٹو ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter