وزیرِاعظم شہباز شریف کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، قلات دہشت گردی واقعے میں زخمی سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور قلات دہشت گردی واقعے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

latest urdu news

ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قوم ان ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور جب تک ملک کی حفاظت ایسے بہادر سپاہیوں کے ہاتھ میں ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان اور عوام یکجا ہیں، جبکہ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں اور شرپسند عناصر کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر توانائی اویس لغاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter