پیکا قانون پر میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے، سعد رفیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پیکا قانون پر میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔

latest urdu news

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یاد رہے قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف صحافیوں کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی کال پر گزشتہ روز ملتان، بورے والا، جہانیاں اور جنوبی وزیرستان میں احتجاج کیا گیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور پیکا بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، صوابی میں احتجاج ہوگا، مجھے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا، دوسری جانب ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار تھے۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter