شرپسند کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلے کو جڑ سے ختم کیا جائے، علی امین گنڈا پور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلے کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

پشاور میں گفتگو کے دوران وزیراعلی پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، قیام امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والے شرپسندوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

latest urdu news

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بنکرز کرم میں قیام امن کے لیے مسئلہ تھے جنہیں روزانہ گرایا جارہا ہے، چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلے کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پختونخوا کا کہنا تھا کہ جرگے کے ذریعے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے، کرم کا 100 سال سے زیادہ پرانا مسئلہ ہے جو وقتاً فوقتاً اٹھتا رہا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مزید یہ کہنا تھا کہ راشن کی 4 بڑی کھیپ کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter