اسلام آباد، رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں۔
نجی ٹی وی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جب کبھی باہر سے کوئی مہمان آتا ہے تو پی ٹی آئی نے احتجاج کرنا ہوتا ہے۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ پیکا ایکٹ کا صحافیوں یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، صحافی اور دیگر لوگ پیکا قانون کو خود سے نہ جوڑیں، پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں، اس لیے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ضرورت ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ دنیا میں جب کوئی قانون بنتا ہے تو آئیڈیل نہیں ہوتا وقت کے ساتھ ترامیم ہوتی ہیں، حکومت کی کوئی ایسی نیت نہیں کہ پیکا قانون کا غلط استمال کیا جائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ایک ایسے وزیراعظم کو سزا ہوئی ہے جو تحفے میں ملی گھڑیاں بیچ کر کھا گیا تھا۔
وقافی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایک وزیراعظم چیزیں بیچتا تھا اور موجودہ وزیراعظم شفافیت سے کام کررہا ہے، ہم نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کررہے ہیں اور یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزا ہی بھگت رہے ہیں۔