امریکی سسٹم کو زنگ لگ گیا، ٹرمپ نے اس سسٹم کو جھنجھوڑ دیا، مشاہد حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سینئر سیاست دان ماہرعالمی امور مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی سسٹم کو زنگ لگ گیا، ٹرمپ نےاس سسٹم کو جھنجھوڑ دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مشاہد حسین سید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر بننا خوش آئند ہے، انہوں نے امریکا کی خامیوں کو بے نقاب کردیا ہے اور امریکا کی غلط پالیسیوں کو ریورس کردیا ہے۔

latest urdu news

مشاہد حسین نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر جنگوں کو ختم اور نئی جنگیں نہیں چھیڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ امریکن اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ نہیں، امریکن اسٹیبلشمنٹ کولڈ وار چاہتی ہے، امریکی سسٹم کو زنگ لگ گیا تھا، ٹرمپ نے اس سسٹم کو جھنجھوڑ دیا۔

سینئر سیاست دان نے کہا کہ امریکہ صدر پیوٹن کو دشمن نہیں سمجھتا، جوبائیڈن کے دور میں بھارت کو کھلی چھٹی ملی تھی، بھارت کی ساری پالیسیاں فیل ہوچکی ہیں، ایک لاکھ بھارتی میکسیکو بارڈر سے پکڑے گئے ہیں، نریندر مودی ٹرمپ کے آنے سے انڈر پریشر ہیں۔

مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ کشمیر ایشو پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا رول ادا کرنے کا کہا تھا، پاکستانی حکومت کو ان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا معاملہ اٹھانا چاہیے، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی تھی۔

ایک اور سوال کے جواب میں سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی نالائقی ہے کہ وہ 7 ارب ڈالر کا اسلحہ افغانستان چھوڑ گئے، ماضی میں جب بھی امریکا سے کال آئی ہم لیٹ گئے، کال آنے سے پہلے وہ کام کر لینا چاہیے جو ہمارے مفاد میں ہے، امریکی صدر غیر روایتی آدمی ہیں انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں، ان کی  پالیسیاں اس کی اپنی سوچ کے مطابق ہوتی ہیں۔

مشاہد حسین سید نے پی ٹی آئی مذاکرات سے متعلق کہا کہ حکومتی مذاکرات تو نیٹ پریکٹس گپ شپ تھی، اصل مذاکرات بیک چینل ہو رہے ہیں، گیٹ نمبر چار اور804 میں زیادہ فرق نہیں ہے، مجھے امید کی کرن نظرآ رہی ہے، اگلے چند مہینوں میں حالات سنبھل جائیں گے، ریلیف اور رہائی بھی ہو گی، اصل ایشو عمران خان کی گارنٹی کا ہو گا۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter