40
ٹورنٹو، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ امریکا نے ٹیرف لگایا تو زبردست جواب دیں گے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا نہیں چاہتے، مگر ایسے اقدام کو فوری جواب ضرور دیں گے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین عوام مشکل وقت کیلئے تیار رہیں، اضافی ٹیرف سے معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔
دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے چوتھے مرحلے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مزید 3 اسرائیلی شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت حماس نے 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے 2 اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا جبکہ تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔