حماس نے مزید 3 اسرائیلی شہریوں کو رہا کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یرغمالیوں کی رہائی کے چوتھے مرحلے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مزید 3 اسرائیلی شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت حماس نے 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے 2 اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا جبکہ تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ریڈ کراس کے نمائندے امن معاہدے کے تحت حماس کی قید سے رہائی پانے والے تینوں اسرائیلی یرغمالیوں کو لیکر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینیوں کو بھی آج ہی رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حماس نے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں 3 اسرائیلی خواتین کو رہا کیا تھا جس کے بدلے میں اسرائیل سے 90 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

دوسرے مرحلے میں حماس نے 4 اسرائیلی خواتین کو جبکہ اسرائیلی نے 120 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا، تیسرے مرحلے میں حماس نے 5 تھائی خواتین سمیت 8 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter