ہفتہ, 15 مارچ , 2025

پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی گئی۔

latest urdu news

ذرائع کا بتانا ہے کہ فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثر امیر، ثابت اللہ اور اورنگزیب کو ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو بھی پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیرغور تھا لیکن اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے 10 ایڈیشنل ججز کا مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اتفاق رائے کیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیاں اکثریت سے ہوئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس 3 ممبران نے 9 کی بجائے 10 ایڈیشنل ججز لگانے پر اعتراض کیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter