نئے اداکار باصلاحیت ہیں لیکن انہیں اچھے سکرپٹس نہیں مل رہے، ثانیہ سعید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ نئے اداکار باصلاحیت ہیں لیکن انہیں اچھے سکرپٹس نہیں مل رہے۔

ثانیہ سعید کی جانب سے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی، جہاں اُنہوں نے انڈسٹری میں نئے آنے والے اداکاروں کے بارے میں بات کی۔

latest urdu news

انہوں نے بالخصوص ہانیہ عامر کیساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ کے کام میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے کام پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئے آنیوالے اداکاروں کی ساتھ ایک مسئلہ یہ ہے کہ انہیں مشکل کرداروں کی پیشکش نہیں کی جاتی بلکہ صرف ان کی شخصیت کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

ثانیہ سعید نے کہا کہ آج کل اداکاروں کو ان کی شخصیت دیکھ کر سکرپٹس دیئے جا رہے ہیں کہ یہ اس طرح کا انسان ہے تو یہ اس کردار کو آرام سے ادا کرسکتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اس طرح اداکار کو اپنی اداکارانہ صلاحیتیں سامنے لانے کا موقع نہیں ملتا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں معذرت کیساتھ یہ بات بھی کہنا چاہوں گی، کہ ہمارے پاس جو نئے اداکار آ رہے ہیں وہ باصلاحیت ہیں لیکن انہیں اچھے سکرپٹس نہیں مل رہے کیونکہ ہمارے پاس سکرپٹس لکھنے والے لوگ اچھے نہیں ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter