ہفتہ, 15 مارچ , 2025

ریاست نے شروع سے ہی تعلیم کو ترجیح نہیں دی، وزیر تعلیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ریاست نے شروع سے ہی تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر بیٹھے ہیں۔

latest urdu news

وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے، محکمہ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں وغیرہ میں چلا جاتا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وہ فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

کراچی میں پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص جو اچھے فیصلے کررہا ہو وہ لیڈر ہوسکتا ہے، ہماری پارٹی کے لیڈربلاول بھٹو جوان ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter