خیبر پختونخوا حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کردیا گیا۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔

latest urdu news

مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا، صوبے میں رمضان پیکیج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکیج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے کی جائیگی۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter