لالہ موسیٰ پولیس کی کارروائی، لاکھوں مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی، لاکھوں مالیت کا سامان آتش بازی قبضہ میں لے لیا۔

لالہ موسیٰ، (نیوز الرٹ)  پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں SOPs پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او کی ہدایات پر تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ضبط شدہ سامان مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر کسی کو قانون سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے خبردار کیا کہ آتش بازی ایک خطرناک عمل ہے، اور اس کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter