دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نوبیل امن انعام کے لیے نامزد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی کھرب پتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو Free Speech کے فروغ کے باعث نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

امریکی کھرب پتی Elon Musk کو ان کے فری اسپیچ کے فروغ کے لیے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس نے دنیا بھر میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ناروے کے ایک قانون ساز نے ایلون مسک کی نامزدگی کی، ان کے آزادی اظہار کے اصولوں اور سوشل میڈیا پر Free Speech کی حمایت کو نامزدگی کی وجہ قرار دیا۔

latest urdu news

2022 میں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو خریدا اور دعویٰ کیا کہ یہ پلیٹ فارم ہر فرد کو آزادیٔ اظہار کا حق فراہم کرتا ہے۔ تاہم، ان کی اس پالیسی پر شدید تنقید بھی ہو رہی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف ایلون مسک کو آزادیٔ اظہار کے لیے نامزد کیا گیا ہے، لیکن دوسری طرف پلیٹ فارم پر سینسرشپ اور اسرائیل نواز پالیسیوں کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ فلسطین کے حق میں بولنے والے کئی صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹس معطل یا محدود کیے جا رہے ہیں، اور پوسٹس کو "Sensitive Content” کے طور پر مارک کیا جا رہا ہے۔

Elon Musk نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایکس نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کو ہٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاہم، صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، اور صارفین کی جانب سے مسلسل یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ان کی پوسٹس کی ریچ کم ہو رہی ہے۔

نوبیل انعام کمیٹی رواں سال کے آخر میں فاتحین کا اعلان کرے گی۔ ایلون مسک کی یہ نامزدگی ایک دلچسپ موضوع بن گئی ہے، جس کے حق میں اور خلاف دونوں طرف دلائل دیے جا رہے ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter