سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 خوارج جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں خیبرپختونخوا میں کیں، سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

latest urdu news

پاک فوج کے مطابق ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیاں کیں۔

دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter