ضلع کرم، اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ساتھ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا، ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔