لاہور، خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور بلانے اور زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ترجمان سیف سٹیز کا بتانا ہے کہ نوکری کا جھانسا دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لاہور نیازی اڈا کے قریب سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ وہ قصور کی رہائشی ہے اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھی۔
خاتون کا بتانا ہے کہ عمران نامی شخص نے نوکری کا جھانسا دے کر اپنے دفتر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
کال کے بعد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا جہاں سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی تلاش اور نشاندہی کی گئی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ خواتین جاب انٹرویو پر جاتے وقت کسی مرد سرپرست کو ساتھ لے کرجائیں، خواتین غیر محفوظ محسوس کریں تو فوری طور پر 15 پر کال کرکے 2 دبائیں، خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔