نیٹ فلکس کی مقبول ترین کورین سیریز ’Squid Game‘ کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
نیٹ فلکس نے دنیا بھر میں مشہور کورین ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن کی ریلیز ڈیٹ اور تصاویر کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ نیٹ فلکس کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے مطابق، یہ سیزن 27 جون 2025 کو ریلیز کیا جائے گا، جو مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔
’اسکوئڈ گیم‘ کا پہلا سیزن 2021 میں ریلیز ہوا اور دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔ اب یہ آخری سیزن اپنے انجام کو پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ اس کہانی میں موت کے کھیل اور بقا کی جدوجہد کو انتہائی سنسنی خیز انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
Season 2 کی آخری قسط میں مرکزی کردار سانگ گی ہون مالی بدحالی کے شکار افراد کے استحصال کے لیے بنائے گئے ظالمانہ گیم کا خاتمہ کرنے کی کوشش میں گرفتار ہو گیا تھا۔ نئے سیزن میں کہانی یہیں سے آگے بڑھے گی۔ نیٹ فلکس نے اس اعلان کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی ہیں، جو اس کہانی کے اختتام کی جھلک پیش کرتی ہیں۔
رواں سال کے آغاز میں Netflix Korea نے غلطی سے ریلیز ڈیٹ لیک کر دی تھی، جس کی تصدیق اب کر دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ایک ٹیزر ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں بدنام زمانہ گیم Red Light, Green Light کے روبوٹ ینگ-ہی اور ایک نئے روبوٹ چُل سو کا سامنا دکھایا گیا، جو ممکنہ طور پر نئے گیم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
یہ سیزن شائقین کے لیے ایک یادگار اختتام ہوگا اور مداح اس کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ 27 جون کو دیکھنا نہ بھولیں!
View this post on Instagram