235
حکوت پنجاب نے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے اسپیڈ کی حد مقرر کردی۔
لاہور، حکومت پنجاب نے عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے اسپیڈ کی حد مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، موٹرسائیکل سواروں کے لیے رفتار کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ طے کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد نہ صرف موٹرسائیکل سواروں بلکہ دیگر شہریوں کی جانوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔