ممتاز بھارتی وکیل ماجد میمن کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ جج کی سری دیوی کو دیکھنے کی خواہش پر انہیں ذاتی طور پر عدالت طلب کیا گیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں وکیل ماجد میمن کی جانب سے ماضی کی مقبول آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا گیا۔
ماجد میمن نے بتایا کہ اپنے عروج کے دور میں سری دیوی کو ایک مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں طلب کیا گیا، اور جج کی خواہش تھی کہ وہ انہیں ذاتی طور پر دیکھیں۔
ماجد میمن جو کئی نامور فلمی شخصیات کے قانونی مقدمات میں وکیل رہ چکے ہیں، انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ جب سری دیوی عدالت میں پیش ہوئیں تو بے قابو ہجوم جمع ہو گیا۔
معروف وکیل کے مطابق عدالت میں جمع ہونیوالا ہجوم اداکارہ کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
واضح رہے کہ معروف وکیل نے اپنی کتاب میں دیگر مشہور کیسز کا بھی تذکرہ کیا، جن میں بھارتی پروڈیوسر بھارت شاہ کا کیس بھی شامل ہے، اس مقدمے میں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے گواہ کے طور پر پیش ہو کر اپنے بیانات تبدیل کر دیے تھے۔
معروف وکیل کا اس بارے میں یہ کہنا تھا کہ ان شخصیات کے نام لینے پر انہیں کوئی ایشو نہیں تھا کیونکہ وہ صرف اس مقدمے کے اصل حقائق کو عوام کے سامنے پیش کررہے تھے۔
واضح رہے کہ ماجد میمن فلم کی دنیا سے بہت قریبی تعلق رہا ہے، انہوں نے اپنے حالیہ انٹریوز میں دلیپ کمار، سنیل دت اور مہیش بھٹ کو بھی اپنی ملاقاتوں میں یاد رکھا ہے۔