آئی فون SE4 کی تصاویر لیک، نئی ڈیوائس کیسی ہوگی؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ مہینوں میں لانچ کی جانے والی ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 میں ڈائنامک آئی لینڈ یا نوچ ہونے کے متعلق مختلف افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایپل کی آئندہ آنے والی ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے نوچ یا ڈائنامک آئی لینڈ کی موجودگی کے متعلق افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین لیکس کے مطابق، اس ڈیوائس کو آئی فون 14 کے نوچ ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

latest urdu news

ڈی ایس سی سی کے بانی روس ینگ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئی فون ایس ای 4 کا ڈیزائن آئی فون 14 سے متاثر ہوگا۔ لیک تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ نئے فون میں لائٹننگ پورٹ کے بجائے یو ایس بی-سی پورٹ شامل کی جائے گی، جو ایپل کی موجودہ ڈیوائسز کے رجحان سے مطابقت رکھتی ہے۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون ایس ای 4 اپریل میں لانچ ہوگا اور اس میں اے 18 چپ، 8 جی بی ریم، 48 میگا پکسل بیک کیمرا، اور 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا شامل ہوں گے۔ ڈیزائن کے لحاظ سے یہ آئی فون 14 کی طرح دکھے گا، جو ایپل کے صارفین کے لیے ایک دلچسپ اور جدید پیشکش ہوگی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter