وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

راولپنڈی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے اچانک دورے کے دوران منصوبے کی تکمیل کے لیے دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی اور فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

latest urdu news

دورے کے دوران مریم نواز نے منصوبے کا فضائی جائزہ لیا اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت دی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے وزیراعلیٰ کو منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ 38 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، اور ٹھلیاں کے مقامات پر پانچ انٹرچینج تعمیر کیے جائیں گے۔

رنگ روڈ منصوبے میں ریلوے پل، 5 اوورپاسز، اور 21 سب وے بھی شامل ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے، لاکھوں شہریوں کو سفری سہولت ملے گی، اور معاشی و کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter