35
پولیس تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ii نے آتش بازی کا سامان بنانے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کر لیا۔
گجرات: پولیس تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II نے آتش بازی کا سامان بنانے والے دو افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کرلیا۔
ماہِ شعبان کے قریب آنے پر گجرات پولیس آتش بازی کی روک تھام کے لیے فعال ہوگئی ہے اور آتش بازی کا سامان بنانے اور فروخت کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے بڑی مقدار میں آتش گیر مواد ضبط کیا گیا ہے، اور اس کارروائی کا مقصد عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا۔ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔