صدر بازار لاہور میں دکان میں سلنڈر دھماکا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر بازار کینٹ کے قریب چمن آئس کریم کے علاقے میں واقع دکان میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگی۔

لاہور کے صدر بازار کینٹ کے علاقے چمن آئس کریم کے قریب ایک دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

latest urdu news

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکا چمن آئس کریم کی ایک دکان میں ہوا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو کی ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیمز فائر فائٹنگ کے ساتھ ساتھ ممکنہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter