27
لاہور، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 8 فروری کو جلسہ کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور کی انتظامیہ کو ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے یہ درخواست جمع کروائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی 8 فروری کو مینار پاکستان پر پرامن جلسہ منعقد کرنا چاہتی ہے۔
درخواست میں پی ٹی آئی نے آئین کے آرٹیکل 16 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ وہ اپنے آئینی حق کا استعمال کر سکیں۔