موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 40 سے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، شمشاد اختر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 40 سے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین نتائج کے حوالے سے پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کو اپنی ضرورت کا اس وقت صرف 1.8 فیصد حصہ مل رہا ہے۔

latest urdu news

شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ چینج سے نمٹنے کیلئے عالمی اداروں سے فنڈ حاصل کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے، موسمیاتی چیلنجز کی وجہ سے ملکی جی ڈی پی کا تناسب 3 فیصد گھٹا ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کلائمیٹ فنانسنگ کو بڑھانے کیلئے گرین سکوک کا اجراء کیا گیا ہے، گرین فنانسنگ کیلئے بینکاری پروڈکٹس متعارف کرانا اچھا آپشن ہے۔

شمشاد اختر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کیلئے گرین انرجی پالیسی پر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم فراغ دلی کیساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter