پاکستان کی نامور میزبان و ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کی جانب سے شیئر کردہ نامناسب ویڈیو کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں راحت فتح علی خان کو ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متھیرا کا کہنا ہے کہ بولڈ ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئی بھی انہیں چھونے یا گلے لگانے کی اجازت لے لے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بنائی گئی بلکہ چاہت فتح علی خان نے بغیر اجازت ایک غلط زاویے سے بنائی۔ اداکارہ کے مطابق وہ اپنے مہمانوں کو عزت دیتی ہیں لیکن ایسی حرکت ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ویڈیو کی اشاعت نہ صرف ان کے لیے تکلیف دہ ہے بلکہ یہ خواتین کی عزت پر سوال اٹھاتی ہے۔
متھیرا نے چاہت فتح علی خان سے بات کی اور انہیں ویڈیو ہٹانے کا کہا، لیکن ابھی تک نہ تو ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی ہے اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔ اداکارہ نے کہا کہ لوگ شہرت کے لیے حدود سے تجاوز کرتے ہیں، جو بہت مایوس کن ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ ان سے غیر ضروری قربت اختیار کرنے سے گریز کریں۔
ویڈیو کے حوالے سے متھیرا نے بار بار کہا کہ یہ ان کے شو کے دوران کیمرے سے نہیں بنی بلکہ ان کے علم کے بغیر شو سے باہر بنائی گئی۔ وہ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حیران ہیں کہ یہ حرکت کیوں کی گئی۔
View this post on Instagram