اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود میں مزید کمی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معاشی پالیسی میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شرح سود میں مزید کمی کر دی ہے، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ موجودہ معاشی کارکردگی اور مختلف عوامل کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جس نے ملک کے زرِ مبادلہ ذخائر کو مضبوط کیا ہے۔ ساتھ ہی افراط زر میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، جو گزشتہ سال بلند ترین سطح پر تھی، لیکن اب یہ دسمبر میں 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ گورنر نے پیش گوئی کی کہ سال کے اختتام تک افراط زر 5 سے 7 فیصد تک رہے گی۔

معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی امید ظاہر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ درآمدات پر کوئی پابندی نہیں رہی اور ملک میں ترسیلات زر میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی قرض کی ضروریات بہتر طور پر پوری ہو رہی ہیں، اور کائبور کی شرح میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جو پہلے 24 فیصد سے زائد تھی اور اب 12 فیصد کے قریب ہے۔

گورنر جمیل احمد نے زرعی قرضوں میں اضافے اور مہنگائی میں کمی کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب غذائی اشیاء کی قیمتیں مستحکم ہو رہی ہیں، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ یہ اقدامات ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کی ایک بڑی کوشش ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter