کبریٰ خان اور گوہر رشید نے آخر شادی کا اعلان کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی جانب سے شادی کا اعلان کردیا گیا۔

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید آپس میں قریبی دوست ہیں اور دونوں نے انوکھے انداز میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔

latest urdu news

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شخصیات شادی کا پوچھ رہی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں کبریٰ اور گوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔

کبریٰ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘۔

دونوں کی شادی کب ہوگی تاحال تاریخوں اعلان نہیں کیا گیا لیکن ان کے اعلان سے دونوں کی شادی سے متعلق خبریں درست نکلی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پہلے بھی اس حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں، لیکن انکی شادی کی تصدیق نہیں ہوئی تھی، تاہم اب ان دونوں نے خود ہی شادی کر اعلان کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter