36
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر ایک شخص گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیا پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا، توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبر سمیت ایڈمن پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی جانب سے توہین آمیز الفاظ استعمال کرکے عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
دوسری جانب کراچی ائیرپورٹ کے قریب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے ہوٹل پر چھاپہ مار کر 3 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے گئے۔
ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ائیرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔