پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منڈی بہاؤالدین، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پھالیہ میں یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کے قیام کیلئے پوری کوشش کروں گا۔

latest urdu news

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کشتی حادثے میں مرنے والوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کشتی سے یورپ جانے والے نوجوانوں کی موت افسوسناک ہے، انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے، اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرکے اس کام کو روکا جائے اور اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان سے بھی بات کروں گا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی سمیت دیگر معاملات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے مطالبات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملوث افراد نے اعتراف جرم کیا ہے اور قانونی کارروائی مکمل ہوچکی ہے، اس لیے تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter