خاتون پادری کی رحم کی اپیل پر ڈونلڈ ٹرمپ سیخ پا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل پرئیر سروس کے دوران خاتون پادری کیجانب سے تارکین وطن اور ہم جنس پرستوں پر رحم کی اپیل پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیخ پا ہو گئے۔ ٹرتھ سوشل پر ڈانٹ ڈپٹ، نام نہاد بشپ قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کامطالبہ کردیا۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے معروف چرچ نیشنل کیتھیڈرل میں اپنی حکومت سنبھالنے کے بعد پہلی دعائیہ تقریب میں شرکت کی، لیکن اس موقع پر انہیں غیر متوقع طور پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

latest urdu news

چرچ کی بشپ ماریان ایڈگر بڈے نے دعائیہ تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی کہ وہ ہم جنس پرستوں، غریب تارکین وطن اور ٹرانس جینڈرز کے بچوں پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا، "ہمارے خدا کے نام پر، ہمارے ملک کے ان لوگوں پر رحم کریں جو اب خوفزدہ ہیں۔” بشپ بڈے نے ٹرانس جینڈرز کے بچوں کے حقوق اور تارکین وطن کے دفاع میں بھی بات کی، اور کہا کہ تارکین وطن محنتی لوگ ہیں جو مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں اور ان کا جرائم سے کوئی تعلق نہیں۔

اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعائیہ تقریب میں چرچ کے ان خیالات پر کچھ نہیں کہا، تاہم باہر نکل کر جب ایک صحافی نے ان سے اس پر سوال کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ "یہ زیادہ پُرجوش نہیں تھا، یہ اچھی دعائیہ تقریب نہیں تھی۔” ٹرمپ نے مزید کہا کہ بشپ بڈے اس سے بہت بہتر کر سکتی تھیں۔

ٹرمپ نے اپنے حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ہم جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور تارکین وطن پر سخت موقف اختیار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی سرکاری پالیسی اب یہ ہوگی کہ صرف دو جنسوں، مرد اور عورت کو تسلیم کیا جائے گا، اور وہ امیگریشن پر پابندیاں لگانے کی کوشش کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter