سابق پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث اجرتی قاتل گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث اجرتی قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

دینہ، سابق پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث اجرتی قاتل سمیت 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول اہلکار کے کزن نثار نے 2 ساتھیوں سے مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی، سابق پولیس اہلکار کے قتل کیلئے 2 اجرتی قاتلوں کو ایڈوانس 14 لاکھ روپے دیئے گئے۔

اجرتی قاتلوں کی جانب سے 27 دسمبر کو سابق پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کیاگیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے کزن اور اجرتی قاتلوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان سے پستول اور ڈیڑھ لاکھ نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزمان سے واقعہ کے بارے تفتیش کی جارہی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter