وال چاکنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس حکام کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دیواروں پر غیر ضروری پیٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter