حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے بعد آئندہ ہفتے مذاکراتی کمیٹیوں کے چوتھے اجلاس کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار، رانا ثنا اللہ، اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے مذاکرات کے موجودہ انداز کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے باقی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ موقف تیار کرنے پر زور دیا۔

رپورٹس اور آئندہ اجلاس کی تیاری

پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور حکومتی رکن اعظم نذیر تارڑ مذاکراتی کمیٹی کو اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی تمام ارکان کے ساتھ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکمت عملی طے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ موقف کی تیاری کے بعد 27 یا 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹیوں کے چوتھے اجلاس کا انعقاد ممکن ہے، جس میں مذاکرات کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter