صبا فیصل نے گھر میں جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گھر میں لڑائی اور جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دے دیا۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا فیصل، احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں مہمان بنیں، جہاں صبا فیصل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں جو فساد ہوتے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہوتی ہے، ان سے بڑا فساد ہماری گھریلو زندگی میں کوئی نہیں ہے۔

latest urdu news

صبا فیصل نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کام والیاں یہ کرتی ہیں کہ کسی کی بات دوسرے کو کہہ دیتی ہیں اور دوسرا شخص یقین بھی کرلیتا ہے، یعنی ادھر کی بات ادھر کرتی ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں جنم لیتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے گھر میں اصول بنایا کہ کام والی کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرے گی اور 2 ملازمائیں بیٹھ کر آپس میں بات چیت نہیں کریں گی، اگر کوئی ملازمہ مجھ سے ہمدردی میں آکر کچھ کہتی بھی ہے یا دوسرے کی برائی کرتی ہے تو میں فوراً ڈانٹ پلا دیتی ہوں کہ خاموش ہوجاؤ بالکل اور اپنا کام کرو۔

معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے لیے میرے سارے بچے اور بہوئیں برابر ہیں، خبردار اگر کسی کے بارے میں کوئی بھی بات کی تو، ان لوگوں کی باتیں سن کر ہم انہیں بڑھاوا دے رہے ہوتے ہیں، گھروں کی تباہی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں صبا فیصل کے اپنی بہو اور بیٹے سے اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی تصدیق ان کی بہو سمیت انہوں نے خود بھی کی تھی تاہم بعدازاں دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter