37
سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔
شکارپور، ڈاکوؤں کی جانب سے سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے شکار پور کے علاقے فیضو لاڑو میں میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے سابق صوبائی وزیر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق غالب ڈومکی کو ٹانگ پر گولی لگی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں میر غالب ڈومکی کے 2 گارڈز جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے غالب ڈومکی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا گیا اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔