سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہوگا۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس میں امن چاہتے ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کرتے ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری بات سمجھیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے، ایسے الیکشن تو حسینہ واجد نے بھی کیے تھے ان کا کیا حال ہوا۔
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل اور مکالموں کا علم ہے، بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے، بیرسٹر گوہر کے مطابق بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور پراسیس بھی۔