بلاول بھٹو زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے، شہلا رضا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دئیے جانیوالے ناشتے کی دعوت میں شرکت کرینگے۔

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور وقار سب سے زیادہ مقدم ہے۔

شہلا رضا کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری سیاسی اور سفارتی آداب سے بخوبی واقف ہیں اور ان کا شمار ان پارلیمنٹیرینز میں ہوتا ہے جو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاسی اور معاشی حالات کا گہرا علم رکھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے معاشی اور اقتصادی نظام کو بہتر کرنے میں تاریخ ساز کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ بیان بلاول کی سفارتی صلاحیتوں اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter