پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے، شرجیل میمن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔

ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔

latest urdu news

شرجیل میمن نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر تحریک انصاف کے سہولت کار سرگرم ہیں، فرد واحد نے ریاست کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی زوجہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جب کہ دونوں پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

دوسری جانب اوکاڑہ یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے تقریب کےشروع میں طلب میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیے اور دوران تقریب انہیں تصاور اور پورٹریٹ تحفے میں دیے گئے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھاکہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، میں آج دل کی باتیں کرنے آئی ہوں اور بچوں کی باتیں سننے آئی ہوں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter