حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر،درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج کے خواہش مندوں کے لئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع، سکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔

اسلام آباد: حج کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری موقع ہے، کیونکہ صرف 1,380 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا تھا، جن کی تعداد ابتدائی طور پر 5,000 تھی۔

latest urdu news

وزارت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ پانچ دنوں میں 3,120 درخواستیں جمع کروائی جا چکی ہیں، اور ان کے ساتھ 1 ارب 87 کروڑ 20 لاکھ روپے بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ ریگولر اسکیم کے تحت درخواستوں کی مجموعی تعداد 81,500 سے بڑھ کر 84,620 تک پہنچ چکی ہے۔

"پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر درخواستیں جاری

ذرائع کے مطابق، وزارت نے محدود نشستوں پر درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں نامزد بینک پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کر رہے ہیں۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج کی درخواست جمع کروانے کے خواہش مند افراد کے لیے یہ آخری موقع ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کروائیں، کیونکہ نشستوں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter