بھارتی آرمی چیف کا بیان مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے: آئی ایس پی آر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردِ عمل دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے "مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش” قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا سراسر حقائق کے منافی اور بھارت کے پرانے اور بے بنیاد موقف کی ناکام تشہیر ہے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان اقلیتوں کے حقوق دبانے اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف بھارتی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے بے بنیاد دعوے بھارت میں اقلیتوں پر جبر، نفرت آمیز پالیسیوں، اور مسلمانوں کی نسل کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی پردہ پوشی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

پاک فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فوج کا سیاست میں ملوث ہونا اور ایسے سیاسی بیانات دینا نہ صرف بھارتی فوج کی سیاست زدہ سوچ کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور اقلیتوں پر جبر کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش بھی ہے۔ پاکستان نے ان بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارتی منافقت اور اقلیتوں کے خلاف مظالم کو بخوبی دیکھ رہی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter