16 جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل بروز جمعرات سے آئندہ پندرہ دن کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

latest urdu news

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی بڑی وجہ چین اور بھارت کو تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی پابندیوں کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل میں 4.98 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6.20 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ میں فیصلہ سازوں پر منحصر ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter