پشاور، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دھرنے میں کنٹینر، گاڑیوں اور ساؤنڈ سسٹم کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 4 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد جانے والے بلٹ پروف کنٹینر سے سامان اتار لیا گیا، کنٹینر اتار کر گاڑی اور دیگر 2 گاڑیاں 4 ماہ بعد واپس کردی گئیں جبکہ 24 نومبر کو بلٹ پروف کنٹینر کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلایا گیا یا غائب کردینے پر نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نجی ٹھیکیداروں کے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں۔
نجی کنٹریکٹرز کا بتانا ہے کہ نجی کنٹریکٹرز نے نقصانات کے معاوضے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کے چکر لگانا شروع کردیے ہیں لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود نقصان کا ازالہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے پشاور گفتگو کے دوران ٹھیکیداروں نے نقصانات کا تخمینہ 10 کروڑ لگایا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور 10 کروڑ روپے اپنی جیب سے ادا کریں گے۔